Faraz Faizi

Add To collaction

تحریری مقابلہ - (مشہور) دیکھا تمہیں تو دیکھ کے مسرور ہو گیا



★♥★♥★♥★

اللہ کی رحمت سے بہت دور ہوگیا

انسان جب سے دنیا میں مغرور ہوگیا


اس کی زبان حق کی صدا ترجماں رہی

اس نے جو کہہ دیا وہی دستور ہوگیا


ائے عشق تیری کھوج میں نکلے تھے اور خود

قرنی ہوا کوئی، کوئی منصور ہوگیا


دل پر بڑے دنوں سے اداسی کا تھا سماں

دیکھا تمہیں تو دیکھ کے مسرور ہوگیا


اب ظلم کے خلاف بھلا کون بولے گا

ہر کوئی اپنی ذات میں محصور ہو گیا


فیضی کی راہ سب سے جدا ہے تو غم نہیں

مشہور جس کو ہونا تھا مشہور ہو گیا


★♥★♥★♥★

کاوش فکر: فرازفیضی. کشن گنج بہار
9326187516.:Mobile No

   2
1 Comments

Bushra Zaifi

21-Nov-2021 11:32 AM

Good

Reply